Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

اوپو اے 83: کم بجٹ والوں کیلئے ایک مناسب اسمارٹ فون

شائع 24 جولائ 2019 04:57am
سائنس

Untitled-1

اوپو نے اے 75 اور اے 75 ایس کا اعلان کرنے کے بعد ایک اور اسمارٹ فون متعارف کرایا ہے۔ اے 83 نام کی اس ڈیوائس میں اوکٹا کور 2.5 گیگا ہرٹز پروسیسراور 5.7 انچ ڈسپلے ہے۔ ڈسپلے کی ریزولوشن 7201440x پکسل اور ایسپکٹ ریشو 18:9 ہے۔

فون میں 4 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل اسٹوریج ہے۔ اس کا رئیر کیمرہ 13 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل ہے۔ فون کی پیمائش 150.5 × 73.1 × 7.7 ملی میٹر اور وزن 143 گرام ہے۔ س میں اینڈرائیڈ 7.1 انسٹال ہے۔ جبکہ بیٹری 3090 ایم اےایچ ہے۔

اوپو اے 83 میں چہرہ شناخت کرنے کا فیچر بھی ہے۔ اوپو کا دعویٰ ہے کہ یہ فون کو 0.18 سیکنڈ میں ان لاک کرسکتا ہے۔ یہ فون شیمپین گولڈ اور سیاہ رنگوں میں متعارف کرایا گیا ہے۔ فون کی قیمت 1399 یوان یا 215 ڈالر ہے۔