Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

دو سو ساٹھ لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کے احکامات جاری

شائع 28 جولائ 2019 03:57am

``

لاہور: پچیس جولائی کو لاہور کے مال روڈ پر احتجاج کے معاملے پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے 260 لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیئے۔ لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ احکامات واپس نہ لئے گئے تو مزاحمت کریں گے۔

لاہور میں مسلم لیگ نواز کے رہنماؤں نے ایک مشترکہ پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے احتجاج سے بوکھلا گئی ہے۔ پچس جولائی کو پر امن جلسے اور ریلیوں کے باوجود لیگی رہنماؤں کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

رانا مشہود کا کہنا تھا کہ لیگی رہنما اور کارکن گرفتاریوں سے حکومت مخالف تحریک نہیں رکے گی۔ گرفتاریوں کے غیر قانونی احکامات واپس نہ لئے گئے تو شیدید ردعمل کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

مسلم لیگ نواز پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت نے تحریک انصاف کے احتجاج میں کبھی رکاوٹ نہیں ڈالی۔ اپوزیشن کو بھی احتجاج کا آئینی اور قانونی حق ملنا چاہیئے۔