آریان شاہ رخ سے بھی دو ہاتھ آگے نکلے۔۔۔
ممبئی:بولی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کسی پہچان کے محتاج نہیں ،نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں ان کے کروڑوں مداح موجود ہیں،ان کا یہ ہی ہنر ان کے بڑے بیٹے آریان کو بھی وراثت میں ملا ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق آریان خان بھی اپنے والد کی طرح لوگوں کو اپنی طرف متوجہ رکھنے کا ہنر بخوبی جانتے ہیں۔
کوئی پارٹی ہو یا تہوار آریان ہر جگہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں،ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے کم عمری میں ہی وہ شہرت حاصل کرلی ہے جو ان کے والد کو حاصل ہے۔
آریان کے پاس والد کا نام ہونے کے علاوہ کچھ اور بھی ہے جو انہیں دوسروں سے مختلف بناتا ہے،آریان بہترین ہاور بورڈ رائیڈر ہیں۔
جی ہاں پڑھ کر آپ حیران رہ گئے نا!آریان کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کروڑوں مداح ہیں ،ان کی حال ہی میں انسٹا گرام پر جاری کی گئی ویڈیو جس میں وہ ہاور بورڈ پر مختلف طرح کے کرتب دکھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں بیحد مقبول ہوئی ہے۔
آریان کے بارے میں ہم صرف یہ ہی کہہ سکتے ہیں کہ وہ منہ میں سونے کا چمچہ لے کر پیدا ہوئے ہیں لیکن ان میں اپنے والد کی طرح محنت کا جذبہ بھی موجود ہے جو انہیں ایک دن شاہ رخ خان سے بھی آگے لے کر جائے گا۔




















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔