Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

'سعودی عرب کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے'

شائع 19 ستمبر 2019 07:46am
مائیک پومپیو- فائل فوٹو

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان سے ملاقات میں واضح کردیاکہ امریکا سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔ سعودی عرب کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے  ۔

جدہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران مائیک پومپیو نے آرامکو کی تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی۔

سعودی ولی عہد نے کہا حملوں کا مقصد خطے کی سلامتی کو غیر مستحکم کرنا،عالمی توانائی کی فراہمی اور عالمی معیشت کو نقصان پہنچانا ہے۔