امیتابھ بچن کو ملا جوتا۔۔۔
ممبئی:بولی وڈ کے بادشاہ امیتابھ بچن کا شمار فلم انڈسٹری کے سینئر اور باصلاحیت اداکاروں میں ہوتا ہے،نہ صرف بولی وڈ میں بلکہ پورے بھارت میں ان کی عزت کی جاتی ہے،بھارت میں کچھ گاﺅں میں انہیں پوجابھی جاتا ہے۔
اتنے بڑے اداکار کو کوئی کیوں تحفے میں جوتے دینا چاہے گا؟جی ہاں آپ نے ٹھیک پڑھا بولی وڈ کی خوبرو اداکاری یامی گوتم نے ایک انٹرویو کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ امیتابھ بچن کو تحفے میں جوتے دینا چاہتی ہیں۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق یامی اسپورٹس شوز کی برینڈ ایمبسیڈر ہیں ، شوز کی تشہیری تقریب کے دوران جب ان سے سوال پوچھا گیا کہ وہ یہ شوز کسے تحفے میں دینا چاہیں گی تو انہوں نے کہا میں امیتابن بچن کو یہ دینا چاہوں گی۔
جب ان سے اس انوکھے جواب کی وجہ پوچھی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ میں امیتا بھ کی بہت عزت کرتی ہوں مجھے ایسا لگتا ہے کہ پوری انڈسٹری میں وہ واحد شخص ہیں جو بہت زیادہ کام کرتے ہیں،یہ شوز بہت آرام دہ ہیں میں انہیں یہ جوتے دینا چاہوں گی تاکہ انہیں زندگی میں تھوڑا آرام میسر آئے۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔