باکس آفس پر اینی میٹڈ مووی” زوٹوپیا“ کا ریکارڈ بزنس

اپ ڈیٹ 08 مارچ 2016 08:08am

Zootopia_VP_POSTER

واشنگٹن:اینی میٹڈ فلموں کے شائقین نے تین ہفتوں تک پہلی پوزیشن پر رہنے والی فلم "ڈیڈ پول" کو پیچھے دھکیل دیا اور فلم "زوٹوپیا" کو امریکی باکس آفس پر پہلی پوزیش دلادی، فلم نے نارتھ امریکی باکس آفس پر سات کروڑ پینتیس لاکھ ڈالر کا بزنس کرلیا۔

بچوں کیلئے بنائی جانے والی فلم "زوٹوپیا" کا نارتھ امریکی باکس آفس پر راج قائم ہوگیا ہے۔والٹ ڈزنی کی اینی میٹڈ فلم میں پولیس اہلکارخرگوش اور لومڑی کی شرارتوں کو انوکھے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

دوسرے نمبر پر رہی برطانوی وزیراعظم کی پراسرار ہلاکت کے بعد بگڑتے حالات پر مبنی ہالی ووڈ فلم "لندن ہیز فالن" ، فلم نے دوکروڑ سترہ لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔لگاتار تین ہفتوں تک شائقین کے دلوں پر راج کرنے والی فلم "ڈیڈ پول" نے ایک کروڑ چونسٹھ لاکھ ڈالر بزنس کیا اور تیسرے درجے پر آگئی، دنیا بھر میں فلم کی کمائی سڑسٹھ کروڑ بتیس لاکھ ڈالر ہوگئی ہے۔

چوتھی پوزیشن مارگریٹ روبی اور مارٹن فری مین کی مار دھاڑ سے بھرپور فلم "وسکی ٹینگو فاکس ٹروٹ" نے حاصل کی۔فلم نے چہتر لاکھ ڈالر بٹورے۔جادوئی کمالات سے بھرپور فلم قدیم مصری زمانے کے دیوتاوٴں پر مبنی فلم "گاڈز آف ایجپٹ" پانچویں پوزیشن پر جگہ بناسکی۔

Behaviour Of Government Employees at Work

Posted by HD Photos on Wednesday, February 17, 2016