Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

بھارت کا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا، منہ چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی،وزیرخارجہ

اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2019 04:11pm
فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت  کا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا ہے، ان کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے پہلے جھوٹ بول کر بالا کوٹ پر حملہ کیا تھا لیکن بالا کوٹ حملے سے متعلق بھارتی جھوٹ دنیا میں بے نقاب ہوا۔دنیا نے دیکھا بھارت پہاڑیوں پر بم برسا کر کچھ درختوں کو نقصان پہنچا کر بھاگ گیا، آج بھی اگر بھارت کوئی دعوی کر رہا ہے تو عالمی میڈیا آئے اور حقیقت دیکھ لے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہندوستان کا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا ہے، ان کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ معاملات کو سلجھانے کی کوشش کی ہے، لیکن بھارت کے اقدامات ایسے ہیں کہ وہ خطے کے امن کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیری بھارت سے بغاوت کر چکے ہیں اور قابض انتظامیہ سے نالاں ہیں لیکن بھارت دنیا کو مقبوضہ کشمیر کے حالات دیکھنے نہیں دے رہا۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی جانب سے پاکستان کا نام گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف میں بھارت کو شرمندگی اٹھانی پڑی،بھارت نے پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کی پوری کوشش کی لیکن ناکام رہا۔ ترکی نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا بیانیہ پٹ گیا ہے، دنیا نے 5اگست کا بھارتی اقدام قبول کرنے سے انکار کردیا، بھارت اپنی کارروائیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے آزادکشمیر پر حملہ کرتا ہے، کشمیر میں لاک ڈاؤن ختم ہونے پر اصلیت سامنے آجائے گی۔

آزادکشمیر پوری دنیا کے لیے بالکل اوپن ہے، اقوام متحدہ کے مبصرین ہوں یا کوئی اور جو چاہے آزادکشمیر آسکتا ہے، آزاد خطے کے کسی حصے میں جانے کی کوئی روک ٹوک نہیں ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div