Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

وزیراعظم صاحب لاہور کو تبدیل کیا، کراچی کا ٹریفک نظام آپکی توجہ کا منتظر ہے، میئر کراچی کا خط

مرتضیٰ وہاب کا شہباز شریف کےنام خط، میئر کراچی نے وزیر اعظم سے ٹریفک سنبھالنے کی درخواست کر دی
شائع 30 اپريل 2024 06:01pm

مرتضیٰ وہاب نے وزیراعظم سے کراچی کا ٹریفک سنبھالنے کی درخواست کردی، خط لکھا کہ وزیر اعظم صاحب آپ کی درلچسپی اور قائدانہ صاحتیوں نے لاہور کو تبدیل کیا، کراچی میں ٹریفک کے مسائل بھی آپ کی توجہ کے منتظر ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے شہباز شریف کےنام ارسال کئے خط میں لکھا کہ نمائشی چورنگی سےمیونسپل پارک جامع کلاتھ مارکیٹ تک بہت بری صورتحال ہے، لاکھوں لوگوں کو ایم اے جناح روڈ سے روزانہ گزر ہوتا ہے، بری صورتحال اور ٹریفک کی روانی کا مسئلہ گرین لائن منصوبے کا نامکمل ٹریک ہے کو کہ سندھ انفراسٹرکچر کمپنی نے مکمل کرنا تھا۔

کراچی: گرین لائن کی 80 بسیں سڑکوں پر آگئیں

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کی اورنج لائن کی بسوں کو گرین لائن میں ضم کرنے کی منظوری

کراچی میں گرین لائن بس کو حادثہ

مرتضیٰ وہاب نے لکھا کہ لیاری ایکسپریس وےپر ہیوی ٹریفک پرپابندی کی وجہ سے بھی اندرون شہرمسائل ہیں لیاری ایکسپریس وے کے ماہرین نے بتایاکہ ہیوی ٹریفک چل سکتی ہے لیاری ایکسپری وے پرکراچی پورٹ سےآنےجانےکی اجازت دی جائے۔

میئرکراچی نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم صاحب! آپ کی درلچسپی اور قائدانہ صاحتیوں نے لاہور کو تبدیل کیا ہے کراچی میں ٹریفک کے مسائل بھی آپ کی توجہ کے منتظر ہیں۔

PMLN

shahbaz sharif

PM Shehbaz Sharif

mayor karachi

Traffic Issue

Karachi Traffic Update

pmln punjab