Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

کراچی: گرین لائن کی 80 بسیں سڑکوں پر آگئیں

کراچی کی گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سروس نے آج (ہفتہ) سے عوام کے لیے...
اپ ڈیٹ 25 دسمبر 2021 01:41pm

کراچی کی گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سروس نے آج (ہفتہ) سے عوام کے لیے سروس شروع کردی ہے۔ اس روٹ کی 80 سے زائد بسیں سرجانی ٹاؤن اور نمایش چورنگی کے درمیان چلیں گی۔

ابتدائی طور پر گاڑیاں صبح آٹھ بجے سے دوپہر تک چار گھنٹے سڑکوں پر رہیں گی،جبکہ 80 بسوں میں سے 25 پہلے استعمال کی جائیں گی اور ایک سفر کا کرایہ 15 سے 55 روپے کے درمیان ہوگا۔

گرین لائن کا راستہ سرجانی، نیو کراچی، کے ڈی اے چورنگی، سخی حسن، نارتھ ناظم آباد اور ناظم آباد اور پھر نمائش ہے، تاہم فی الحال عوام کے لیے محدود اسٹیشن کھول دیے گئے ہیں کیونکہ کچھ اسٹاپوں اور ٹریکس پر کام ابھی جاری ہے۔

یہ سروس 10 جنوری سے اپنا مکمل آپریشن شروع کر دے گی۔

اٹھارا 18 میٹر لمبی بسوں میں 40 نشستیں ہیں اور ایک وقت میں 140 افراد کے بیٹھ سکتے ہیں، اور بس میں وہیل چیئر استعمال کرنے والوں کے لیے ایڈجسٹ ریمپ ہے۔ جبکہ نگرانی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں، بس میں وائی فائی اور چارجنگ پورٹس بھی دستیاب ہیں۔

گرین لائن بسوں میں موجود سہولیات میں ہینڈ ریلنگ اور ائرکنڈیشنرز اور خودکار سپرے مشینیں شامل ہیں۔

درآمد شدہ گاڑیاں یورو 3 معیار کی ہیں جس کا مطلب ہے کہ بسوں سے کاربن مونو آکسائیڈ کے اخراج میں کمی آئی ہے۔ ہائبرڈ گاڑیاں بیٹری اور ڈیزل پر چلائی جائیں گی۔

گرین لائن بس ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کا افتتاح سابق وزیر اعظم نواز شریف نے 2017 میں کیا تھا۔

پاکستان

karachi

sindh

Green Line Buses

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div