شردھا نے والدین کی نافرمانی کرکے یہ کونسا قدم اٹھالیا۔۔
ممبئی:بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ شردھا کپور نے بیحد کم عرصے میں اپنی جاندار اداکاری کے باعث لوگوں کے دلوں میں خاص جگہ بنالی ہے۔
بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق اداکارہ شردھا کپور ان دنوں ایک نئے اور انوکھے شوق میں مبتلا ہوگئی ہیں ،ان کا نیا شوق ہے ممبئی کی سڑکوں پر بائیک دوڑانا،لیکن ان کے والدین ان کے اس شوق کے سخت مخالف ہیں۔
شردھا کپور کا اپنے شوق کے حوالے سے کہنا ہے کہ انہوںنے فلم ایک ولن کیلئے موٹر سائیکل چلانا سیکھی تھی اورجب سے انہیں بائیک چلانے کا بیحد شوق ہے لیکن والدین میرے اس شوق کے سخت خلاف ہیں۔شردھا کے والدین کا خیال ہے کہ ممبئی کی سڑکیں اس سواری کیلئے بالکل بھی صحیح نہیں ہیں اور نہ ہی محفوظ ہیں۔
خیال رہے کہ شردھا کو ان کے والد شکتی کپور نے حال ہی میں ایک نئی کار خرید کر دی ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ انہیں صرف بائیک ہی چلانی ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔