'غیرت مندانسان کبھی کسی کی غلامی برداشت نہیں کرتا'

اپ ڈیٹ 01 نومبر 2019 07:58am
وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ گلگت بلتستان کےعوام کومبارکباد دیتاہوں۔گلگت بلتستان سیاحت کےلئے بہت ہی خوبصورت ہے۔سیاحت سے ملک میں ترقی ہوگی،عوام کامعیارزندگی بلندہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے گلگت میں آزادی پریڈسےخطاب کیا۔

خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ مسلمان اللہ کےسوا کسی کےآگے نہیں جھکتا۔مدینہ کی ریاست ہمیشہ کیلئےہمارےلئےماڈل ہے۔ہمیں بھی ریاست مدینہ کےاصولوں پرچلناہے۔عدل و انصاف سے ہی ملک میں برکت آئےگی۔

انہوں نے کہا پاکستان کواپنےپیروپرکھڑاکرنے کی کوشش کررہےہیں۔غیرت مندانسان کبھی کسی کی غلامی برداشت نہیں کرتا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پوری پاکستان قوم کشمیری بھائیوں کےساتھ کھڑی ہے۔مودی نےمقبوضہ کشمیرمیں3ماہ سےکرفیونافذکررکھاہے۔کشمیر کا وکیل ہوں،ہرمحاذ پروکالت کروں گا۔موت کاخوف ختم ہوجائےتوانسان بڑاانسان بن جاتاہے۔خوف ہی انسان کوغلام بناتاہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ 52سال قبل اسکول کےزمانےمیں گلگت آیا تھا۔گلگت سےہنزہ جانےوالی سڑک بہت چھوٹی تھی۔گلگت میں سفر کرنابہت مشکل ہوتاتھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نےپورےپاکستان کوسیاحت کےلئےکھول دیاہے۔گلگت بلتستان سیاحت کے لئےبہت ہی خوبصورت ہے۔سیاحت سے ملک میں ترقی ہوگی،عوام کامعیارزندگی بلندہوگا۔