Aaj News

جمعرات, مئ 16, 2024  
07 Dhul-Qadah 1445  

ہر جگہ تاخیر سے پہنچنے والے لوگ لمبی عمر پاتے ہیں، تحقیق

شائع 08 نومبر 2019 07:04pm

ہم میں سے کئی افراد ایسے ہوتے ہیں جو ہر جگہ دیر سے ہی پہنچتے ہیں، اگر آپ بھی ان ہی میں سے ایک ہیں تو آپ کیلئے ایک اچھی خبر ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کی حالیہ تحقیق سے اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ جو لوگ ہمیشہ ہر جگہ تاخیر سے پہنچتے ہیں وہ لمبی زندگی جیتے اور خوش مزاج بھی ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق وہ لوگ جو کہیں بھی تاخیر سے پہنچنے کے عادی ہوتے ہیں ان میں دل کی بیماریوں کے امکانات بے حد کم ہوتے ہیں اور ان کا بلڈ پریشر بھی معتدل ہوتا ہے۔

ماہرین نے یہ بھی بتایا کہ ہر جگہ تاخیر سے پہنچنے والے لوگوں کی دل کی صحت اس لئے اچھی ہوتی ہے کیونکہ وہ وقت پر یا جلد پہنچنے والوں کے مقابلے پرسکون ہوتے ہیں۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ جو ہر جگہ دیر سے پہنچتے ہیں ان میں فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے اور ایسے لوگوں میں ڈپریشن کے امکانات بھی بے حد کم ہوتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق زندگی میں پُر امید ہونا انسان کی صحت کو بہتر کرتا ہے جبکہ اس کا تعلق بہتر کار کردگی اور کامیابی سے بھی ہے۔