برطانوی پینٹڈ اینی میٹڈ فلم "لوونگ ونسینٹ" کے ٹریلر نے دھوم مچادی

شائع 08 مارچ 2016 02:37pm

loving-vincent

لندن:دنیا کی پہلی برطانوی پینٹڈ اینی میٹڈ فلم "لوونگ ونسینٹ" کے ٹریلر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ہے، ٹریلر کو اب تک ایک کروڑ افراد دیکھ چکے ہیں۔

فلم "لوونگ ونسینٹ" دنیا کی پہلی پینٹڈ اینیمیٹڈفلم ہے جو مصور ونسینٹ وان گوف کی زندگی کے اتار چڑھاوٴ اور پراسرار موت کے گرد گھومتی ہے۔لندن کے بریک تھرو فلم کے بینر تلے چھبیس فروری کو انٹر نیٹ پر اینیمیٹڈ فلم "لوونگ ونسینٹ" کا ٹریلر جاری کیاگیا۔ جسے مداحوں کی بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔فلم کا ٹریلر مکمل طور پر پینٹگز سے تیار کیا گیا ہے۔

ٹریلر میں کینوس پر بکھرے رنگوں اور حرکت کرتی تصویروں کو اتنی خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے کہ ٹریلر دیکھنے والوں کی دلچسپی کا باعث بن رہاہے۔ٹریلر کو آن لائن اب تک ایک کروڑ اینی میٹڈ فلموں کے شائقین دیکھ چکے ہیں۔ فلم دن بدن ایک آن لائن سینسیشن کی شکل اختیار کرتا جارہا ہے۔

فلم کی ہدایتکاری ڈوروٹا کوبیلا نے دی ہے، فلم کو بنانے میں چودہ سو مختلف پینٹنگز کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔فلم میں آسکر کے لیے نامزدگی حاصل کرنے والی اداکارہ سورس رنن،کرس او ڈوڈ اور ایڈن ٹرنر نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

فلم "لوونگ ونسینٹ" رواں سال فلم بینوں کے لیے پیش کی جائے گی۔