ہالی ووڈ فلم”دی جنگل بک“ کا ہندی ورژن8اپریل کو پیش ہوگا
لاس اینجلس:ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم دی جنگل بک کا ہندی ورژن آٹھ اپریل کو بھارتی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔ فلم میں پریانکا چوپڑا،عرفان خان اور نانا پاٹیکر آواز کا جادو جگائیں گے۔
دس سالہ بچے کی ایڈونچر سے بھرپور زندگی پر مبنی فلم دی جنگل بک کو دیکھنے کیلئے بھارت میں بچے اور بڑے سب ہی بے تاب ہیں۔فلم کے ہندی ورژن کیلئے اداکارہ پریانکا چوپڑا، اداکار عرفان خان ،نانا پاٹیکر، شفالی شاہ اور اوم پوری کی آوازوں کا انتخاب کیا گیا ہے،جسے سن کر تمام فنکاروں کے مداح خوش ہوگئے ہیں۔فلم آٹھ اپریل کو بھارتی اور پندرہ اپریل کو امریکی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔