پاکستان کا معاشی آؤٹ لک 'منفی' سے بدل کر 'مستحکم' کردیا گیا
موڈیز نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک 'منفی' سے بدل کر 'مستحکم' کر دیا۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ 'مستحکم' درجے میں ترقی ملکی معیشت کو سنبھالنے کی حکومتی کوششوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق موڈیز نے پاکستان کی ساورن کریڈٹ ریٹنگ کی ’بی تھری‘ کے طور پر نئے سرے سے تصدیق کی ہے۔
معاشی آؤٹ لک کی 'منفی' سے 'مستحکم' درجے میں ترقی ملکی معیشت کو سنبھالنے اور مستحکم بنانے کی حکومتی کوششوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت مستقبل میں تیز تر، پائیدار اور یکساں معاشی ترقی کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے معاشی اصلاحات کے ایجنڈا پر گامزن رہے گی۔
مزید خبریں
پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگی
پنجاب میں گندم بحران : وزیراعظم کی آج نواز شریف سے ملاقات متوقع
سپرنٹنڈنٹ کا اڈیالہ جیل میں مزید بھکاری رکھنے سے انکار
عارف والا میں معمول کی چیکنگ کے دوران جعلی میجر گرفتار
ٹانک شہر میں پلاسٹک کے شاپنگ بیگز صحتِ عامہ کیلئے خطرہ بن گئے
پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے، وزیر خارجہ
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.