پنجاب بھر میں سردی اور دھند کی شدت میں اضافہ،حد نگاہ کم ہونے لگی

شائع 06 دسمبر 2019 07:10am
فائل فوٹو

لاہور سمیت پنجاب بھر میں سردی اور دھند کی شدت میں اضافہ ہونے لگا ۔صبح اور رات کے اوقات میں دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے لگی۔

 پہاڑوں کی ٹھنڈی ہواؤں نے میدانی علاقے بھی ٹھنڈے ٹھار کردئیے۔

 لاہور سمیت پنجاب بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے،دن اور رات کے اوقات میں دھند کے بادل بھی شہریوں کی مشکلات کو بڑھا دیتے ہیں۔

قومی شاہراہ پر صبح کے وقت حد نگاہ 50میٹر تک رہ گئی۔ لاہور، جھنگ، موہلنوال، سندر، مانگامنڈی، دینہ ناتھ، پھول نگر، پتوکی، حبیب آباد اور رینالہ خورد سمیت دیگر علاقوں میں دھند کے بادل چھائے رہے۔

موٹر وے پولیس نے شہریوں کو فوگ لائٹس کے استعمال اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے 10اور 11دسمبر کو بارش کی پیش گوئی کی ہے۔