سانحہ آرمی پبلک اسکول ، خواتین فٹبالرز کا خراج عقیدت

شائع 16 دسمبر 2015 06:26am

12386645_949456781807718_564982377_n

کراچی :آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی یادیں آج بھی زندہ ہیں۔ دیگر شعبے ہائے زندگی کی طرح قومی ویمن فٹبالرز بھی شہداء کو خراج عقیدت پیش کررہی ہیں۔
قومی خواتین فٹبالرز کے مطابق شہداء نے ملک میں قربانیوں کی نئی تاریخ رقم کی۔ عبرتناک واقعے کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ سانحہ پشاور کا غم بھلائے نہیں بھولتا۔ کراچی میں جاری انٹرکلب فٹبال ٹورنامنٹ کے موقع پر خواتین فٹبال نے آرمی پبلک اسکول کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بے رحم قاتلوں نے قوم کے معماروں اور اساتذہ پر حملہ کرکے پاکستان کو تاریک کرنے کی کوشش کی۔ لیکن وہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوئے۔

کھلاڑیوں نے کہا کہ وہ متاثرہ خاندان کے غم میں پوری قوم برابر کی شریک ہیں ۔ ویمن فٹبالرز کے مطابق سولہ دسمبردوہزار چودہ میں ہونے والے اندوہناک واقعے نے پوری کوقوم کومتحد کیا ہے۔