ایم ٹی وی مووی ایوارڈز"دی فورس آویکنز" کو11 نامزدگیاں مل گئیں
لاس اینجلس:ہالی ووڈ سپر ہٹ سیریز اسٹار وارز کے ساتویں حصے دی فورس آویکنز کو ایم ٹی وی مووی ایوارڈز میں گیارہ نامزدگیاں مل گئی ہیں۔ایم ٹی وی مووی ایوارڈز کی تقریب دس اپریل کو لاس اینجلس میں سجے گی۔
ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم اسٹار وارز دی فورس آویکنز نے ریلیز سے پہلے اور ریلیز کے بعد خوب پذیرائی حاصل کی۔ لیکن فلم آسکر میں پانچ نامزدگیوں کے باوجود ایک بھی ایوارڈ حاصل نہیں کرسکی جس پر فلم بینوں کو حیرانی ہوئی، اور اب فلم کو ایم ٹی وی مووی ایوارڈز کی گیارہ نامزدگیاں مل گئی ہیں۔ فلم کے اس بار متعدد ایوارڈز جیتنے کی توقع ہے۔
نئی برطانوی اداکارہ ڈیزی کو رڈلی کو بہترین فیمیل پرفارمنس پر نامزدگی ملی تو بہترین فائٹ کیلئے بھی ڈیزی کو ہی نامزد کیاگیا،جان بوئیگا کو بہترین ایکشن ایوراڈ کیلئے نامزد کیا گیا،فلم اسٹار وارز دی فورس آویکنز نے ریلیز سے اب تک دو ارب ڈالرز سے زائد کیا بزنس کرلیا ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔