ہالی ووڈ فلم دی ٹرسٹ کا پہلا مکمل ٹریلر جاری

شائع 10 مارچ 2016 02:33pm

trust

لاس اینجلس:ایکشن اور مار دھاڑ سے بھرپور فلموں کے شائقین کے لیے ہالی ووڈ فلم دی ٹرسٹ آئندہ ماہ پیش کی جارہی ہے۔ فلم کا پہلا مکمل ٹریلر جاری کردیا گیا۔

ایکشن اور تھرل کے رنگ لئے ہالی ووڈ فلم دی ٹرسٹ کا دھواں دھار پہلا ٹریلر شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا، جسے ایکشن فلموں کے شائقین کی پذیرائی مل رہی ہے۔

فلم کی کہانی دو پولیس آفیسرز کی خدمات پر مبنی ہے، جو منشیات فروشوں کی دولت کا سراغ لگانے کے مشن پر نکل پڑتے ہیں۔فلم میں پولیس آفیسرز کا کردار نیکولس کیج اور آلائیجا ووڈ نبھارہے ہیں۔ جنہیں منشیات فروشوں کی دولت کا سراغ لگانے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،دونوں پولیس آفیسرز اپنے مقصد کے حصول کیلئے بری طرح پھنس جاتے ہیں۔

ایکشن سے بھرپور فلم دی ٹرسٹ چودہ اپریل کو امریکی سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔