سینیٹ کے دفاتر میں سرکاری سرگرمیاں جزوری طور پر بحال
فائل فوٹواسلام آباد:سینیٹ کے دفاتر میں سرکاری سرگرمیاں جزوری طور پر بحال ہو گئی ہیں،50سال سے زائد عمر والے اور خواتین کو حاضری سے استثنیٰ دیا گیا ۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤکے باعث سینیٹ سیکرٹیریٹ24 مارچ سے 5 اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا ،دیگر سرکاری دفاتر میں صبح 10سے دوپہر 2بجے تک سرگرمیاں جاری رہنے پر سینیٹ دفاتر کی رونقیں بھی جزوی طور پر بحال ہو گئی ہےجبکہ ملازمین کی حفاظت کیلئے انتظامات بھی کیے گے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملازمین سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قومی یکجہتی سے یہ جنگ جیتی جا سکتی ہے،بطور قوم ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ تمام حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔
معمر افراد کورنا وائرس کا شکار زیادہ ہو رہے ہیں اس لئے 50سال سے زائد عمر والے اور خواتین کو اب بھی حاضری سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔
پہلے دن دفاتر کھلنے کے باوجود حاضری معمول سے کم رہی جبکہ سینیٹ سیکرٹیریٹ کو جراثیم کش اسپرے سے بھی صاف کیا گیا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔