کورونا وائرس از خود نوٹس کیس، وفاقی حکومت نے جواب جمع کرادیا
کورونا وائرس از خود نوٹس کیس میں وفاقی حکومت نے جواب عدالت عظمی میں جمع کرا دیا۔وفاقی حکومت نے مؤقف اختیار کیا کہ کارونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
وفاقی حکومت نے کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس میں جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کےلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ملک بھر میں 83 مقامات پر کرونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی شناخت کےلئے 83 تھرمل سکینرز لگا دیے ہیں۔تمام انٹر نیشنل ایئر پورٹس پر اسپیشل کاونٹرز قائم کر دیے ہیں۔
جواب میں کہا گیا ہے کہ تفتان،چمن اور طور خم بارڈر پر کراسنگ کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ ملک بھر کے 154 اضلاع میں مشتبہ مریضوں کےلئے قرنطینہ مراکز قائم کر دیےہیں۔ اسلام آباد میں قرنطینہ کےلئے 300 بیڈز اور کنفرم مریضوں کے لئے ہسپتالوں میں 154 بیڈز مختص ہیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔