اسلامی اقدار کے خلاف قانون سازی کی مخالفت کرتے ہیں،فضل الرحمن

اپ ڈیٹ 12 مارچ 2016 03:05pm

fazal

لاہور:جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم کسی ادارے پر تحفظات رکھتے ہوں تو یہ سنجیدہ مسئلہ ہے، سیاست دانوں کا ایک دوسرے پر ہاتھ ڈالنا کسی اور کے آنے کا سبب بنتا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اسلامی اقدار کے خلاف قانون سازی کی مخالفت کرتے ہیں،آئین اور قانون سے متصادم قانون سازی کے خلاف آواز اٹھائیں گے،نیب سے متعلق جو معاملات ہیں،ان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

وزیراعظم ہی کسی ادارے پر تحفظات رکھتے ہوں تو یہ سنجیدہ مسئلہ ہے،فریاد ہمیشہ متاثرہ فریق ہی کرتا ہے۔