Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
22 Shawwal 1445  

صدرمملکت عارف علوی اور چیئرمین نیب کے درمیان ملاقات

شائع 18 جون 2020 12:58pm

صدرمملکت عارف علوی سے چیئرمین نیب جاوید اقبال نےملاقات کی جس میں نیب کی سالانہ رپورٹ پیش کرتےہوئےکارکردگی کےحوالے سے بریفنگ بھی دی۔صدرعارف علوی نے نیب کی کارکردگی پر اطمینان کااظہارکیا۔

صدرمملکت عارف علوی سے چیئرمین نیب جاوید اقبال نےصدرہاؤس میں ملاقات کی۔

چیئرمین نیب نے صدر پاکستان کو نیب کی سالانہ  کارکردگی رپورٹ 2019 پیش کی اورادارے کی کارکردگی سے متعلق بھی  آگاہ کیا۔

چیئرمین نیب نے بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ سال 141ارب54کروڑ کی ریکوری کی ہے ۔نیب نے 747انکوائریز اور 269انوسٹیگیشنز مکمل کیں۔کامیابی کی مجموعی شرح 68فیصد سے زائد رہی۔

صدر مملکت نے نیب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ملک سے کرپشن کی لعنت کے خاتمے کےلئے نیب کی کامیابی کی امید کی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div