قومی اسمبلی :اے پی ایس شہداءکو خراج عقیدت ،قرار داد منظور
اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اے پی ایس کے شہدا کو خراج عقیدت کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی، پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات کئے جائیں کہ اس طرح کے واقعات رونما نہ ہوں۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکرسردارایازصادق کی زیر صدارت اجلاس میں سانحہ اے پی ایس کے شہدا کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کے بعد وفاقی وزیرزاہد حامد نے شہدا کوخراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد پیش کی جسے منظورکر لیا گیا۔
پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمرنے کہا کہ عوام حکومتی فیصلوں سے مایوس ہو چکے ہیں، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کی رپورٹ ابھی تک ایوان میں پیش نہیں کی گئی، ایسے اقدامات کرنے چاہئیں کہ سولہ دسمبر جیسا واقعہ پھر پیش نہ آئے
تحریک انصاف کے اسد عمر کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں ایسے سیاسی لیڈر بیٹھے ہیں جنہوں نے ایک ووٹ کی خاطر مسلح گروپس کی حمایت کی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ماضی کی غلطیوں کو درست کیے بغیر دہشتگردوں کیخلاف جنگ نہیں لڑی جا سکتی۔ایم کیوایم کے رکن عبدالوسیم اور جے یوآئی کی نعیمہ کشورنے دہشتگردوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔