سپریم کورٹ کے اردو بطور دفتری زبان متعلق نوٹس جاری

شائع 16 دسمبر 2015 01:32pm

12
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے اردو کے بطور دفتری زبان نفاذ سے متعلق وفاق اور چاروں صوبوں سے جواب طلب کرتے ہوئے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے وفاق اور چاروں صوبوں کو نوٹسز جاری کر دیئے جس میں اردو کو بطور دفتری زبان رائج کرنے سے متعلق مفصل جواب طلب کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے 8 اکتوبر کو وفاق اور چاروں صوبوں کو 3 ماہ کے اندر اردو کو دفتری زبان کا درجہ دینے کا حکم دیا تھا اور باور کرایا تھا کہ نفاذ اردو پر وفاق اور چاروں صوبے 3 ماہ میں عملدرآمد یقینی بنا کر مفصل پیشرفت رپورٹ جمع کرائیں۔

سپریم کورٹ نے اپنے حکم نامے کی روشنی میں 8 دسمبر کو ختم ہونے والی ڈیڈ لائن کے بعد نوٹسز جاری کیے ہیں۔