شہید بچوں نے قوم کو متحد کر دیا،حمزہ شہباز

شائع 16 دسمبر 2015 02:00pm

12
لاہور:رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اے پی ایس کے شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے،شہید بچوں نے قوم کو متحد کر دیا۔

ایوان اقبال لاہور میں اے پی ایس شہدا کی یاد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ بچوں کا ماں باپ سے بچھڑ جانا انتہائی دکھ کی بات ہے،سانحہ پشاور کا زخم کبھی نہیں بھر سکتا،ہمیں شہدا کے والدین کے زخموں پر مرہم رکھنا ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ اچھا انسان بن کرہی ترقی کی منازل طے کی جاسکتی ہیں،ملک میں ترقی کا عمل رکنا نہیں چاہئے۔