اے پی ایس شہداءکے والدین کا عمران خان سے احتجاج
پشاور:پشاور میں عمران خان کی تقریر سے پہلے اے پی ایس کے شہید بچوں کے والدین نے احتجاج کیا اور وعدے پورے نہ ہونے کا شکوہ کیا، چیئرمین تحریک انصاف نے تمام وعدے پورے ہونے کی یقین دہانی کرائی۔
عمران خان آرکائیوز لائبریری پشاور پہنچے جہاں اے پی ایس سانحے میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین پہلے سے ہی موجود تھے،،ان کا کہنا تھا کہ قاتلوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے۔ہمارے بچوں پر سیاست نہ کی جائے۔
عمران خان نے احتجاج کرنے والے والدین کو اسٹیج پر بلالیا اور کہا کہ ہماری کوئی کوتاہی ہے تو ہمیں بتائیں۔والدین نے شکوہ کیا کہ ہم سے کیا گیا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا گیا،پشاور یونیورسٹی کو شہداءکے نام سے منسوب کیاجائے۔
عمران خان نے کہا کہ ہم آپ کی خدمت کے لیے تیار بیٹھے ہیں،آپ کے تمام مطالبات کو پورا کیا جائے گا، جس پر والدین نے احتجاج ختم کردیا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔