شہداءاے پی ایس کیلئے فضائیہ کالج میں خصوصی تقریب
شہداءاے پی ایس کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرنے کےلئے فضائیہ کالج میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا،وائس ائرچیف سعید محمد خان کہتے ہیں شہداءنے ہمیں کمزورنہیں، مزید مضبوط کیا ہے، اب پاک سر زمین پر کوئی دہشت گرد نہیں رہے گا۔
سانحہ اے پی ایس کی یاد میں فضائیہ کالجز میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جس میں بچوں نے ننھے شہداءسے اظہار یکجہتی کے لئے تقاریر کیں، ترانے پڑھے، ٹیبلو پیش کئے، شریک والدین کی آنکھیں کبھی نم ہوئیں تو کبھی روشن آنکھوں کے ساتھ چہرے کھل اٹھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے وائس ائرچیف ایئرمارشل سعید محمد خان نے کہا کہ ننے بچوں کی شہادت نے طالبان کے حوالے سے ذہنوں میں ابہام دور اور وہ جذبہ دیا کہ سیاسی وعسکری قیادت دہشتگردوں کےخلاف ایک پیج پرآگئی،وائس ایئر چیف نے کہا کہ دشمن ہمیں لسانی و فقہی گروپوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے مگراے پی ایس کے بچوں نے پیغام دیا کہ اگر قوم نے رہنا ہے تو صرف پاکستانی بن کررہنا ہے، آج کا پاکستان ایک سال پہلے کے پاکستان سے بہترہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔