اختلافات بھلاکردہشت گردوں کا پیچھا کرناچاہئے،عمران خان
پشاور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور کے بعد فیصلہ کیا کہ اختلافات بھلاکردہشت گردوں کا پیچھا کرناچاہئے،آج جو کچھ بھی ہوں وہ اپنی والدہ کی وجہ سے ہوں،پشاور میں آرکائیوز لائبریری میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شہداءکے لواحقین تکلیف میں ہیں،وہ خود بھی ایک باپ ہیں بچے تو واپس نہیں لاسکتا،ہم سے جو بھی ہوسکے گا کریں گے،سانحہ پشاور کے بعد فیصلہ کیا کہ اختلافات بھلاکردہشت گردوں کو پیچھا کریں۔
عمران خان نے کہا کہ آج جو کچھ بھی ہوں وہ اپنی والدہ کی وجہ سے ہوں،ان کا انتقال کینسر کی وجہ سے ہوا، اسی انہوں نے کینسر کے علاج کیلئے شوکت خانم بنایا،،جہاں ہرکوئی علاج کراسکتا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف کا مزیدکہنا تھا کہ پاکستان بہتر ہورہا ہے،اسے مزید بہتر بنائیں گے،ان کا کہنا تھا کہ ہری پور میں ہائی ٹیکنیکل یونیورسٹی بنائی جائےگی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔