سندھ اسمبلی،رینجرز کے اختیارات سے متعلق قرار داد منظور
کراچی: رینجرز کے اختیارات اور قیام میں توسیع کی مشروط قرارداد سندھ اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور ہوگئی، مشروط قرارداد کیخلاف ایوان میں بھرپور ہنگامہ آرائی ہوئی ، اپوزیشن نے مسودے کی کاپیاں پھاڑدیں ، ایوان قرارداد نامنظور، نامنظور کے نعروں سے گونج اٹھا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز کو قیام اور اختیارات میںسیع مل گئی،سندھ اسمبلی میں رینجرز کے قیام اور اختیارات میں توسیع کی قرارداد کثرت رائے سے منظورہوگئی،رینجرز سے متعلق قرارداد مشروط طور پر منظور ہوئی،جس پر ایوان میں موجود اپوزیشن جماعتیں سیخ پا ہوگئیں،قرارداد پیش کرنے کے دوران ایوان میں بھرپور ہنگامہ آرائی ہوئی،سندھ اسمبلی کا ایوان مچھلی بازاربن گیا، اپوزیشن اراکین نے قرارداد کی کاپیاں پھاڑ ڈالیں۔
ان کا کہنا تھا کہ قرارداد سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،قرارداد کے تحت رینجرز کو صرف دہشتگردی کیخلاف چارنکاتی اختیارات کے تحت کارروائی کا حق ہوگا،رینجرپولیس کے علاوہ کرپشن کے خلاف سرگرم کسی ادارے نیب ، ایف آئی اے یا کسی ایجنسی سے تعاون نہیں کرے گی،اورکسی بھی اہم شخصیت کے خلاف ثبوت حکومت سندھ کوپیش کرے گی،قومی اسمبلی کا اجلاس بروز جمعہ صبح دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔