سرب رہنما رادوان کرادچ کو چالیس سال کی سزا سنادی گئی

اپ ڈیٹ 25 مارچ 2016 08:08am

di-haque

دی ہیگ:بوسینیائی مسلمانوں کے قاتل سرب رہنما رادوان کرادچ کو نسل کشی اور جنگی جرائم کا مجرم قرار دیتے ہوئے چالیس سال کی سزا سنادی گئی۔

سرب رہنما ردوان کرادچ پر دی ہیگ میں آٹھ سال مقدمہ چل رہا تھا جس کا فیصلہ آج ہوگیا۔اقوام متحدہ کے ججوں نے کرادچ کو گیارہ میں سے دس مقدمات میں مجرم قرار دے دیا۔ جس میں انیس سو پچانوے میں سربیا میں ہونے والی نسل کشی بھی شامل ہے۔

اس مقدمے کو دوسری جنگ عظیم کے بعد سے جنگی جرائم کا اہم مقدمہ قراردیا گیاہے۔ججوں نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کرادچ بوسینیا میں ہونے والی نسل کشی پر متفق تھے۔ جو کچھ بھی ہوا ان کی مرضی سے ہوا۔

بوسینیا میں انیس سو پچانوے میں ہونے والے قتل عام میں بارہ ہزار سے زائد مسلمان مارے گئے تھے۔