Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

قومی کرکٹرزکیلئےپاکستان سےزیادہ انگلینڈ کومحفوظ قراردیاجانےلگا

لندن: ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری فاسٹ بولر مائیکل ہولڈنگ نے...
اپ ڈیٹ 25 جون 2020 08:56pm

لندن: ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری فاسٹ بولر مائیکل ہولڈنگ نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے انگلینڈ کو پاکستان سے زیادہ محفوظ جگہ قرار دے دیا۔

سابق فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال زیادہ خراب ہے، اگر کوئی اس ٹور پر اعتراض اٹھا بھی سکتا ہے تو وہ مہمان نہیں بلکہ میزبان بورڈ ہوگا۔

ایک یوٹیوب ویڈیو میں مائیکل ہولڈنگ نے کہا کہ انگلینڈ میں پاکستان سے کافی بہتر حالات ہیں، 4 جولائی سے وہ پابندیوں میں مزید نرمی کرے گا جبکہ سماجی فاصلے کی دوری کو بھی 6 فٹ سے کم کرکے 3 فٹ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں صورتحال کافی خراب ہے اور جب پاکستانی کرکٹرانگلینڈ آئیں گے تو انہیں بائیو سیکیور ماحول ملے گا اسی لئے اُن کیلئے اپنے ملک میں رہنے سے بہتر انگلینڈ آنا ہے۔

ویسٹ انڈین لیجنڈ نے یہ بھی کہا کہ اس وقت وییسٹ انڈیز کی ٹیم مانچسٹر میں موجود اور کسی کو بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے، کسی کو وائرس ہوا ہوتا تو اب تک سامنے آجاتا۔

واضح رہے کہ دورہ انگلینڈ کیلئے روانگی سے قبل منتخب شدہ کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ لئے گئے تو 28 میں سے 10 کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

پاکستان میں اب تک مجموعی طور پر کورونا وائرس کے 1 لاکھ 92 ہزار 970 کیسز سامنے آچکے ہیں اور 3 ہزار 903 افراد اس وائرس کے باعث انتقال کرچکے ہیں، اس کے علاوہ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 81 ہزار 307 ہوچکی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div