Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
28 Shawwal 1445  

قومی اسمبلی آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی منظوری کل دے گی

اسلام آباد:قومی اسمبلی آئندہ مالی سال کیلئے 72کھرب94ارب سے زائد...
شائع 28 جون 2020 11:13am

اسلام آباد:قومی اسمبلی آئندہ مالی سال کیلئے 72کھرب94ارب سے زائد کے وفاقی بجٹ کی منظوری کل دے گی، حکومت اسے عوام دوست اور حذب اختلاف اسے غریب دشمن بجٹ قرار دے رہی ہے۔

وفاقی بجٹ 12 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا،15 جون سے بجٹ پر بحث کا اغاز ہوا،حکومتی اراکین تعریفین تو اپوزیشن تنقید کرتی رہی۔

آئندہ مالی سال 21-2020کے وفاقی بجٹ کی منظوری پیر کو دی جائے گی،یہ 34کھرب روپے سے زائد خسارے کا بجٹ ہے، جس میں دفاع کی مد میں 12 کھرب 89 ارب رکھے گئے ہیں، ایف بی آر وصولیوں کا ہدف 49 کھرب 63 ارب روپے ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بھی نہ بڑھائی جا سکیں ۔

اپوزیشن نے اسے غیرحقیقی بجٹ قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کر دیا ہے جبکہ حکومت کورنا کی موجودہ صورتحال میں بجٹ کو عوام دوست اور بہترین قرار دے رہی ہے۔

بجٹ کی منظوری کیلئے حکومتی ٹیم ناراض اتحادیوں کو منانے کیلئے کوشاں ہے، وزیراعظم عمران خان نے بھی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے رہنماوں کو آج کھانے پر بلا لیا جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی بھی شرکت کرے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div