Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
28 Shawwal 1445  

پاکستان نےکورونا کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے وینٹی لیٹرز تیارکر لئے

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا...
شائع 28 جون 2020 03:08pm

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے خود وینٹی لیٹرز تیار کر لئے، پہلی کھیپ آئندہ ہفتے این ڈی اے ایم کے حوالے کی جائے گی۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جب پاکستان میں کوویڈ 19 کا پہلا کیس آیا اس وقت تک ہم کچھ بھی نہیں بنا رہے تھے ، چند ماہ میں ہم بہت کچھ بنانے کے قابل ہوئے ہیں ، پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہوگیا جو وینٹی لیٹرز تیار کرتے ہیں ،یہ پیچیدہ مشین ہے دنیا کا ہر ملک نہیں بنا سکتا ۔ فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے انجینئرز نے پہلا بیچ تیار کرلیا ہے ، آئندہ ہفتے 8سے 10 وینٹی لیٹرز این ڈی ایم اے کو دیں گے ، 3مزید ڈیزائن تیاری کے آخری مراحل میں ہیں ۔

وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ اللہ کرے ہمیں وینٹی لیٹرز کی ضرورت ہی نہ پڑے ، اپنی ضروریات پوری کرکے ہم وینٹی لیٹرز باہر ملکوں کو بھی دے سکتے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div