Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

لاہور ہائیکورٹ:شہبازشریف کی عبوری ضمانت میں 7جولائی تک توسیع

لاہورہائیکورٹ نےمسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف کی عبوری ضمانت میں...
شائع 29 جون 2020 02:37pm

لاہورہائیکورٹ نےمسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف کی عبوری ضمانت میں 7جولائی تک توسیع کردی،عدالت نے کو شہباز شریف کو انسٹیٹوٹ آف پبلک ہیلتھ سے کورونا ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواستگزار کے وکیل نے بتایا کہ شہباز شریف کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دی گئی ہے،شہباز شریف کینسر کے مریض ہیں ان کی ریکوری آہستہ ہوتی ہے،14دن گزرنے کے باوجود شہباز شریف کو کرونا کی علامات ہیں ۔

عدالت نے استفسار کیا کہ جب شہباز شریف نے ٹیسٹ ہی نہیں کرایا تو کیسے کہ سکتے ہیں کہ وہ ابھی بھی کرونا کے مریض ہیں ،لاہور میں کون کون سی لیبارٹریز کرونا کے ٹیسٹ کر رہی ہیں ،جس پر وکیل نے تبایا کہ شوکت خانم اور زینت لیب اور دیگر کرونا کے ٹیسٹ کر رہی ہیں۔

نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف نے 25 جون کو کرونا کا ٹیسٹ کروانا تھا لیکن نہیں کرایا گیا،اس طرح تو شہباز شریف ٹائم مانگتے جائیں گے،عدالت اگر شہباز شریف کی عدم موجودگی میں کیس سن کر فیصلہ کر دے۔

عدالت نے 2جولائی کو شہباز شریف کو انسٹیٹوٹ آف پبلک ہیلتھ سے کرونا ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیااور عبوری ضمانت میں 7جولائی تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر شہباشریف کی کورونا رپورٹ طلب کرلی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div