Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی آنیوالے 6 کھلاڑیوں کی تیسری ٹیسٹنگ آج ہوگی

لاہور: دورہ انگلینڈ کیلئے کورونا ٹیسٹ منفی آنے والے چھ کھلاڑیوں...
شائع 29 جون 2020 06:25pm

لاہور: دورہ انگلینڈ کیلئے کورونا ٹیسٹ منفی آنے والے چھ کھلاڑیوں کی تیسری ٹیسٹنگ آج ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کی گئی دوسری ٹیسٹنگ میں سابق کپتان محمد حفیظ، وہاب ریاض، شاداب خان، محمد رضوان، فخر زمان اور محمد حسنین کا ٹیسٹ منفی آیا تھا، تمام کھلاڑیوں کی تیسری ٹیسٹنگ آج ہوگی۔

ٹیسٹنگ کیلئے کھلاڑیوں کو لاہور کے ہوٹل میں بائیو سیکیور ماحول میں رکھا گیا ہے، کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ دوسری بار منفی آنے پر کھلاڑیوں کو کمرشل فلائٹ کے ذریعے انگلینڈ بھیجا جائے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div