Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پی ایس ایکس کا متاثرین کی مدد کےلئےمالی فنڈ قائم کرنیکا فیصلہ

فنڈ سے اسٹاک ایکسچینج حملے میں زخمی اور ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو مالی مدد فراہم کی جائے گی کیونکہ انہوں نے قیمتی جانیں بچائی ہیں۔
شائع 30 جون 2020 06:10pm
کاروبار
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ نے متاثرین کی مدد کےلئے مالی فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پی ایس ایکس کے سی ای او فرخ خان کا کہنا ہے کہ فنڈ کے قیام کےلئے بورڈ سےجلد منظوری لی جائے گی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کےچیف ایگزیکٹیو آفیسرفرخ خان کاکہنا ہے کہ بورڈ سے فنڈ کی جلد منظوری لی جائے گی۔ فنڈ سے اسٹاک ایکسچینج حملے میں زخمی اور ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو مالی مدد فراہم کی جائے گی کیونکہ انووں نے قیمتی جانیں بچائی ہیں۔

فرخ خان کا کہنا تھا اسٹاک میں جو بھی صنعتیں، مالیاتی ادارے بروکر اور عمارت میں بینکس موجود ہیں۔انیں بھی اس فنڈ میں حصہ ڈالنے کا کہا جائے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div