Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

وزیراعظم کا ملک میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا اعلان

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اداروں کوتبدیل کرنےکے سواکوئی چارہ نہیں۔
شائع 30 جون 2020 09:03pm
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو

وزیراعظم نےملک میں بڑے پیمانے پراصلاحات کااعلان کرتےہوئے کہاکہ اداروں کوتبدیل کرنےکے سواکوئی چارہ نہیں۔دھرنے دو یاکچھ بھی کرو،چھ سات لوگوں کو این آر او چاہیئے وہ کسی صورت نہیں ملے گا۔مائنس ون ہوبھی گیا تو بھی جو آیا وہ ان کو نہیں چھوڑے گا۔اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کو دنیا بھی مان رہی ہے۔بھارت پاکستان اسٹاک ایکس چینج حملے میں ملوث ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے خطاب میں اپنے ارکان اسمبلی، اتحادیوں، خواتین و اقلیتی ارکان ، طبی عملہ،سیکیورٹی ایجنسیز کو خراج تحسین پیش کیا۔

عمران خان نے کہا کہ اسٹاک ایکس چنجح پرحملہ ہندوستان نے کرایا ۔شہداء نے قربانیاں دیکر دہشتگردوں کو ناکام بنایا،اس حملے کو پسپا کرنے سے ہماری جیت ہوئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ غریبوں کی مدد کےلئے ایک اورریلیف دینے پرسوچ رہے ہیں۔اس وقت ہمیں بڑے چیلنجز کا سامنا ہے،پاور سیکٹراس ملک پرعذاب بنا ہوا ہے۔سرکاری اداروں میں تبدیلیوں کےلئے تیار ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ 10سال میں 11بار پی آئی اے میں سی ای او کوہٹوایا گیا۔اسٹیل ملزپر250ارب روپے قرضہ چڑھ چکا ہے۔جب تک ہم اداروں کو ٹھیک نہیں کریں گے، مافیازکونہیں نکالیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نےکہا کہ شوگر مافیا کے ساتھ ایف بی آر،کمپیٹیشن کمیشن اوردیگرادارے بھی ملوث ہیں۔ آصف زرادری اور نواز شریف کی شگرملز ہیں۔

وزیراعظم نے خواجہ آصف کا نام لیئے بغیر انہیں قائم مقام اپوزیشن لیڈر قرار دیا اور کہا کہ یہ لبرلی کرپٹ ہیں، ن لیگ والے پیسے کےلئے جہادی بن جاتے ہیں۔کتنے بھی دھرنے دے دیں، کچھ نہیں ہوگا۔یہ چاہتے ہیں کہ چھ سات لوگوں کو این آر او دے دوں ۔لیکن بتادوں کہ مائنس ون بھی ہو جائے تو آنے والے بھی انیںھ نہیں چھوڑیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div