Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

ارطغرل۔۔ پشاور زلمی کے برانڈ ایمبیسیڈر؟

پاکستان سپرلیگ کی مقبول فرنچائر پشاور زلمی ہر سیزن میں کسی نہ...
شائع 02 جولائ 2020 07:47pm

پاکستان سپرلیگ کی مقبول فرنچائر پشاور زلمی ہر سیزن میں کسی نہ کسی مشہور شخصیت کو ٹیم کا برانڈ ایمبیسیڈر بناتی ہے اور شاید اگلے برس بڑا چھکا لگانا چاہتے ہیں۔

چھٹے سیزن میں ارادہ مشہور زمانہ ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے مرکزی کردار 'ارطغرل' کو اپنے ساتھ منسلک کرنے کا ہے جس کا پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ٹوئٹ میں اشارہ دے دیا۔

Blockquote

انہوں نے فینز سے پوچھا، اگر ارطغرل پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسیڈر بن جائے تو؟ بس یہ لکھنا تھا کہ سوشل میڈیا پر شور مچ گیا اور مداحوں کی جانب سے پیغامات کی بھرمار ہوگئی۔

پشاورزلمی کے فینز خوشی سے پھول نہیں سمارہے اور بہت پرجوش ہیں، مداحوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ حلیمہ سلطان کو بھی پاکستان لائیں۔

ویسے ارطغرل غازی کا مرکزی کردار ادا کرنے والے ترکش اداکار اینجن التان دوزیاتان پاکستان آنے کی پہلے ہی خواہش ظاہرکرچکے ہیں۔

گزشہ کئی سیزن میں اداکار حمزہ علی عباسی، اداکارہ ماہرہ خان، گلوکارہ گل پانڑہ بھی پشاور زلمی کے برانڈ ایمبیسیڈر رہے۔

رپورٹ: اکبر علی

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div