Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

مقبوضہ کشمیر: بچے کے سامنے دادا کی شہادت، کشمیری سڑکوں پر نکل آئے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم اور دو روز قبل...
شائع 03 جولائ 2020 07:31pm

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم اور دو روز قبل سوپور میں بشیراحمدخان کی شہادت کے خلاف کشمیری کا احتجاج شدت اختیار کرگیا۔

مقبوضہ کشمیرکے علاقے سوپورمیں 63 سالہ بزرگ کشمیری کی شہادت کے بعد مظفرآباد میں آزادی چوک پردھرنا ہوا ہے۔

دھرنے میں شرکاء نےانسانی حقوق عالمی تنظیموں اوراقوام عالم کی خاموشی کی مذمت کی اورکہاکہ نواسے کے سامنے نانا کو گولی مارنا بھارتی افواج کی وحشت، بربریت اوردہشتگرد ہونے کا بڑا ثبوت ہے۔

مقررین کا کہنا تھاکہ بھارتی حکومت منصوبہ بند طریقے سے کشمیری نوجوانوں کی نسل کشی کررہی ہے،نوجوانوں کا قتل عام اور گھروں کوبارود سے اڑانامعمول بن چکا ہے عالمی برادری اپنی آئینی زمہ داری پورے کرے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div