Aaj News

پیر, جون 17, 2024  
10 Dhul-Hijjah 1445  

اٹک: کنویں میں زہریلی گیس بھر گئی،6 جاں بحق

اٹک میں کنوئیں کی صفائی کے دوران زیریلی گیس بھرجانے سے ایک ہی...
شائع 03 جولائ 2020 07:37pm

اٹک میں کنوئیں کی صفائی کے دوران زیریلی گیس بھرجانے سے ایک ہی خاندان کے چھ افرادموقع پرجاں بحق ہوگئے ،لاشیں گھرپہنچنے پرکہرام مچ گیا۔

اٹک کی تحصیل فتح جنگ کے علاقہ ڈھوک ملیارمیں کنوئیں میں صفائی کے دوران زہریلی گیس بھرجانے کے باعث دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق افراد میں تین سگے بھائی دوکزن اورایک چچاشامل ہے۔

انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے،اس موسم میں اکثرلوگ کنوئیں کی صفائی کاکام کرتے ییں۔

گرمیوں کے موسم میں کنووں کی صفائی کے ریسکیو اورضلعی انتظامیہ کواطلاع دی جائے،،تاکہ یہ کام مناسب اورحفاظتی طریقے سے ممکن ہوسکے۔

مصیبت اوردکھ کی اس گھڑی میں ہم غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں،ہم ان کے ساتھ مالی امدادکی بھی کوشش کریں گے۔

ریسکیو ٹیم نے فوری پہنچ کر تمام لاشوں کو کنوئیں سے نکال دیا جبکہ ایک زندہ بچ جانے والے شخص کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرمیاں اشفاق اوردیگرانتظامی ادارے موقع پرپہنچ گئے میتیں گھرپہنچنے پر کہرام مچ گیاعلاقہ کی فضاسوگوارہوگئی۔