Aaj News

ہفتہ, جولائ 20, 2024  
13 Muharram 1446  

پاک چین لازوال دوستی میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا، سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیر داخلہ

محسن نقوی کی چینی سفیر سے ملاقات، پاک چین تعلقات کےفروغ پر تبادلہ خیال
اپ ڈیٹ 16 جون 2024 04:59pm

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات ہوئی، جس میں پاک چین تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، انہوں نے کہا کہ پاک چین لازوال دوستی میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا، ایسی کسی سازش کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی چینی سفارت خانے پہنچے جہاں چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ نے پاکستان میں متعین چینی سفیرسے ملاقات کی، جس میں پاک چین تعلقات کے فروغ اور چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملک مخالف ایجنڈے کے تمام تانے بانے پی ٹی آئی سے ملتے ہیں، عقیل ملک

ملاقات میں وزیراعظم پاکستان کے حالیہ دورہ پاکستان کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

اس کے علاوہ پاک چین تعلقات کےفروغ اور چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے اقدامات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے سی پیک اور دیگر منصوبوں پرکام کرنے والے چینی انجینئرز اور عملے کے سیکیورٹی پلان پر بھی بریفنگ دی، چینی سفیر نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم کا حالیہ دورہ چین سے دوستی کا رشتہ مضبوط ہوا ہے، چینی صدر، وزیراعظم اور اعلیٰ قیادت نے ہمیشہ پاکستان کا بھر پور ساتھ دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے جامع اور مؤثر ایس او پیز بنائے ہیں، اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کے لیے الگ فورس ایس پی یو بنائی جارہی ہے، پاکستان کی تعمیر وترقی کے لیے کام کرنے والے چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ کوشش ہے کہ کسی چینی شہری پر ذرہ بھربھی آنچ نہ آئے، پاک چین کی لازوال دوستی میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا، ایسی کسی سازش کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

بعد ازاں چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ نے کہا کہ پاکستان اور چین ہر موسم کے دوست ہیں، ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔

ملاقات کے دوران وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا اور چینی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

Interior Minister

اسلام آباد

Chinese Ambassador

mohsin naqvi

pak china relation

Jiang Zaidong