Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

’میں نے کن جاہلوں میں شادی کرلی‘ ثانیہ مرزا کپل شرما شو میں بول پڑیں

ثانیہ مرزا کی 'ساس' سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
شائع 11 جون 2024 04:04pm
تصاویر بذریعہ: دائیں تصویر، ثانیہ مرزا/ دی گریٹ کپل شرما شو، بائیں تصویر، کپل شرما، انٹرنیٹ
تصاویر بذریعہ: دائیں تصویر، ثانیہ مرزا/ دی گریٹ کپل شرما شو، بائیں تصویر، کپل شرما، انٹرنیٹ

ثانیہ مرزا ان دنوں ’دی گریٹ کپل شرما شو‘ کے باعث توجہ حاصل کر رہی ہیں تاہم اسی پروگرام کے دوران ثانیہ نے کچھ ایسا کہا ہے جو کہ سب کی توجہ خوب سمیٹ رہا ہے۔

بھارتی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی جانب سے مزاحیہ انداز میں کچھ ایسا کہا ہے جو کہ سوشل میڈیا صارفین میں بھی تجسس کا باعث بن رہا ہے۔

کپل شرما کی جانب سے شو کے دوران ہی اداکاری کا مظاہرہ کیا جا رہا تھا جبکہ اس ڈرامے کے دوران کپل شرما ثانیہ کی بہو کے طور پر سامنے اداکاری کا مظاہرہ کر رہے تھے۔

اداکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ثانیہ نے پہلے چائے پیش کی اور پھر کپل شرما سے کہا کہ ’یہ کن جاہلوں میں، میں نے شادی کر لی‘۔

سناکشی سنہا کے مسلمان شریک حیات ظہیر اقبال کون ہیں؟

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثانیہ مرزا نے کپل شرما یعنی اپنے ساس کو چائے پیش کی، ساتھ ہی کہا کہ ’یہ لو ماں جی چائے، جس پر ساس نے کہا کہ چائے ہے یا زہر؟

اس پر ثانیہ نے جواب دیا کہ میں نے تو چائے ہی بنائی تھی، آپ کے منہ کو لگ گئی تو زہر ہو گئی ہوگی، ثانیہ کے تابڑ توڑ جواب پر حاضرین محفل بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

ثانیہ نے آگے چل کر مزید کہا کہ ویسے بھی پی لیجیئے زہر آپ پر ویسے بھی اثر نہیں کرتا۔ اس پر کپل شرما نے کہا کہ کیسی بہو ہو؟ ساس سے زبان لڑاتی ہو؟

’لکھ دی لعنت‘، ہربھجن سنگھ کا کامران اکمل کے بیان پر ردعمل

اس پر ثانیہ نے جواب دیا کہ شکر کرو زبان ہی لڑائی ہے، میری دوست اس کو میں لڑاؤں گی نا تو نقلی دانت بھی باہر آ جائیں گے۔

india

Viral Video

Sania Mirza

Mother in law

kapil sharma show