Aaj News

منگل, اکتوبر 22, 2024  
18 Rabi Al-Akhar 1446  

اگر مگر کی جنگ ختم: پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر

بارش نے پاکستان کی امیدوں پرپانی پھیر دیا،آئرلینڈ اور امریکا کو 1-1 پوائنٹ مل گیا
شائع 14 جون 2024 10:51pm

بارش نے پاکستان کی امیدوں پرپانی پھیردیا، پاکستان ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہو گیا۔

آئرلینڈ اور امریکا کا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا، دونوں ٹیموں کو 1،1 پوائنٹ مل گیا، جس کے بعد امریکا ورلڈ کپ کے سپرایٹ مرحلے میں پہنچ گیا ہے،س تاہم پاکستان اپنا آخری پول میچ 16 جون کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے جس کے باعث آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول میچز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان کیسے پہنچ سکتا ہے؟

ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج امریکا اور آئرلینڈ کا اہم میچ فلوریڈ ا میں شیڈول تھا اور اگلے مرحلے میں پہنچنے کی پاکستان کی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے اس میچ میں آئرلینڈ کی جیت ضروری تھا، اس میچ میں آئرش ٹیم کی کامیابی پاکستان کی کامیابی تصور کی جا رہی تھی۔

گزشتہ روز کی طوفانی بارش کے باعث فلوریڈا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی تاہم آج فلوریڈا میں موسم بہتر ہونے لگا تھا اور یہ کہا جا رہا تھا کہ بارش کا سلسلہ رکا ہوا ہے جبکہ جمعے کو شدید بارش کی پیشگوئی ضرور ہے لیکن اس کی امکانات اب 70 فیصد ہیں۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانے کی درخواست دائر

میچ کے دوران دن 12 بجے کے لگ بھگ بارش کا 30 فیصد امکان ظاہر کیا گیہا تھا، میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 30 منٹ پر شروع ہونا تھا تاہم میچ بارش کے سبب منسوخ کرنا پڑا۔

Pakistan Cricket Team

USA

T20 World Cup

ICC T20 World Cup

ireland

t20 world cup 2024

icc mens t20 world cup

Rains in Florida

USA vs Ireland

lauderhill