Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے5لاکھ 33ہزار 500افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے،5لاکھ 33ہزار...
شائع 05 جولائ 2020 09:04am

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے،5لاکھ 33ہزار 500افراد چل بسے جبکہ ایک کروڑ 13لاکھ 80ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثرہوئے۔

پوری دنیا میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے،اب تک دنیا بھر میں ایک کروڑ 13لاکھ 80ہزار سے زائد افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 5لاکھ 33ہزار سے تجاوز کرگئی۔

امریکامیں کورونا سے ہلاکتوں کی تعدادایک لاکھ32ہزار318ہوگئی جبکہ 29 لاکھ 35ہزار افراد وائرس سے متاثر ہوئے۔

برازیل میں آج مزید6ہزار835افرادمیں کوروناوائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد برازیل میں ہلاکتوں کی کل تعداد 64ہزار365ہوگئی۔

بھارت میں کورونا کیسز کی یومیہ تعداد کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا،جہاں 24 گھنٹوں میں 24 ہزار سے زائد کورونا مریض رپورٹ ہوئے جبکہ 19ہزار 279ہلاکتیں ہوئیں۔

اس کے علاوہ کورونا وائرس سے برطانیہ میں44ہزار198اور اسپین میں 28ہزار385افرادہلاک ہوئے جبکہ میکسیکومیں6ہزار914افرادکوروناکاشکارہوئے جبکہ 30ہزار366اموات رپورٹ ہوئیں۔

ایران میں11ہزار408،ترکی میں5ہزار206،اٹلی میں34ہزار854،روس میں10ہزارسےزائد ،جرمنی میں9ہزار74افراد کوروناسےہلاک ہوئے۔

کینیڈا میں بھی ایک لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں،تاہم اب کینیڈا میں معمولات زندگی بحال ہورہے ہیں۔

فرانس میں کورونا پر کافی حد تک قابو پایا جاچکا ہے،فرانس میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوئےجبکہ 29ہزار893افراد موت کے منہ میں چلے گئے تاہم اب پبلک ٹرانسپورٹ اور ریسٹورانٹس کھل گئے ۔

اسپین میں 3لاکھ کے قریب افراد کورونا سےمتاثر ہوچکے ہیں،اسپین میں مختلف شہروں میں مرحلہ وار لاک ڈاؤن میں نرمی ک ی جارہی ہے۔

ترکی میں کورونا کے پھیلاؤ میں نمایاں کمی آنے کے بعد لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا ہے،اسنبول سمیت ترکی بھر میں معمولات زندگی بحال ہورہے ہیں۔

سعودی عرب میں 2لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں،مکہ مکرمہ کے علاقہ تمام شہروں میں لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی ۔

متحدہ عرب امارات میں بھی کورونا کی صورتحال میں بتدریج بہتری آرہی ہے،دبئی اور دیگر شہروں میں سیاحتی سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں۔

جاپان میں اب تک 19ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں،عوام ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایس او پیز پر سخت سے عمل کررہے ہیں،جس کے باعث کورونا کیسز میں واضح کمی آئی ہے۔

آسٹریلیا ان ممالک میں شامل ہے جہاں عوام نے ذمہ داری دہائی اور کورونا کو پھیلنے سے روکا،آسٹریلیا میں اب تک 8ہزار افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 100کے قریب ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div