Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے بارش کی پیشگوئی کردی

کراچی :محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے بارش کی پیشگوئی...
شائع 06 جولائ 2020 10:32am

کراچی :محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے بارش کی پیشگوئی کردی،موسلادھار برسات 3سے 4روز تک جاری رہے گی۔

کراچی میں آج بادل برسیں گے، شہر قائد میں صبح سے ہی بادلوں کے ڈیرے ہیں گرمی اور حبس کی کیفیت ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آج سے کراچی میں مون سون بارشیں ہوں گی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا۔

محکمہ موسمیات نے سندھ میں مون سون سسٹم مضبوط ہونے کے ساتھ ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، بارش برسانے والا سسٹم مشرقی سندھ میں داخل ہوگیا ہے جس سے کراچی میں آج شام یا رات کو گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بارش کا یہ سلسلہ 8 جولائی کی صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے جبکہ بارش کے 3دن کے اسپیل میں 30 سے 50 ملی میٹر تک بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی بارش پیشگوئی کے بعد شہریوں کے چہرے بھی کھل اٹھے ہیں شہریوں کا کہنا ہے شدید گرمی میں ابر رحمت سے گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجۂ حرارت 34 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک جائے گا۔ شہرِ میں جنوب مغربی علاقوں سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔

دوسری جانب انتظامیہ کی نااہلی کے باعث نالوں کی صفائی نہ ہوسکی جبکہ اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔