Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

عزیر بلوچ،نثار مورائی، سانحہ بلدیہ فیکٹری کی جےآئی ٹی رپورٹس جاری

سندھ حکومت نے گینگ وارکے اہم کردارعزیزبلوچ،سانحہ بلدیہ فیکٹری اور اب نثارمورائی کی بھی جے آئی ٹی رپورٹ جاری کردی۔
شائع 06 جولائ 2020 10:02pm

سندھ حکومت نے گینگ وار کے اہم کردر،عزیربلوچ،سابق چرٹسمین فشریزنثار مورائی اورسانحہ بلدیہ فیکٹری کی جے آئی ٹی رپورٹ عام کردی۔مشیرقانون مرتضی وہاب کا کہنا ہے تینوکیس کی جےآئی ٹی رپورٹس محکمہ داخلہ کی ویب سائٹ پرموجودہوں گی۔

سندھ حکومت نے گینگ وارکے اہم کردارعزیزبلوچ،سانحہ بلدیہ فیکٹری اور اب نثارمورائی کی بھی جے آئی ٹی رپورٹ جاری کردی۔

ترجمان سندھ حکومت اورمشیرقانون مرتضی وہاب نے اپنی پریس کانفرنس میں تینو کیس کی جوائنٹ انٹیروگیشن رپورٹ پبلک کرتے ہوئے محکمہ داخلہ کی ویب سائٹ پر جاری کرنےکااعلان کیا تھا۔گینگ وارکے اہم کردار عزیز بلوچ نے جےآئی ٹی میں سانحہ کباڑِی مارکیٹ،ارشد پپوقتل کیس،پولیس رینجزسےمقابلوں سمیت بھتہ خوری اور دیگرسنگین جرائم کااعتراف کیا۔

عزیزبلوچ کےبعد37 صفحات پرمشتمل سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی جے آئی ٹی بھی منظرعام پرآئی جس میں رحمان بھولا،زبیرچریاسمیت دیگرنامزملزمان سے کی گئی تفتیش کے متعلق انکشا فات سامنے آئے۔

جے آئی ٹی رپورٹ میں،سانحہ بلدیہ فیکٹری ایک منصوبہ بندی کے تحت 25 کروڑبھتہ دینے پردہشتگردی کاواقعہ قراردیاگیا۔جس کےبعداب سابق چرلدمین فشریزنثارمورائی کی جے آئی ٹی رپورٹ بھی منظرعام پرآگئی۔

نثارمورائی کی جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق نثارمورائی اہم شخِصیات کے قتل میں ملوث رہا۔چیئرمین پاکستان اسٹیل، سجاد حسین،وفاقی سیکریٹری عالم علمانی کے قتل میں ملوث ہونے کاانکشاف کیاگیا۔

رپورٹ کے مطابق رکن قومی اسمبلی فریال تالپورنے نثارمورائی کوچیئرمین فشریرتعینات کرایااورشرجیل میمن کے زریعے سرکاری ٹھیکے حاصل کیے گئےجبکہ سال 2011 میں ایم کیوایم حقیقی کوذولفقارمرزاکے زریعے اسلحہ اور 25 لاکھ رقم فراہم کرنے کابھی انکشاف سامنے آیا۔

جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق محمدخان چاچڑکے زریعے فشریرسے ماہانہ 25 لاکھ بھتہ وصول کرنے کابھی انکشاف کیا گیا۔