Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

تعمیراتی شعبے سے متعلق 13رکنی نیشنل کورآرڈینشن کمیٹی تشکیل

وزیراعظم عمران خان نے تعمیراتی شعبے سے متعلق 13رکنی نیشنل کورآرڈینشن کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
شائع 06 جولائ 2020 10:13pm
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان نے تعمیراتی شعبے سے متعلق 13رکنی نیشنل کورآرڈینشن کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

نیشنل کورآرڈینشن کمیٹی فار ہاوسنگ، کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ تعمیراتی شعبے اورکم لاگت والے گھروں سے متعلق رابطہ کاری اور سہولت کاری انجام دے گی۔

نیشنل کورآرڈینشن کمیٹی میں چیئرمین نیا پاکستان ہاوسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کمیٹی کے کنوینر ہونگے۔

کمیٹی میں ہاوسنگ، منصوبہ بندی، خزانہ، توانائی پیٹرولیم اور قانون و انصاف کے وزارتوں کے افسران شامل ہونگے۔

کمیٹی میں ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک، چاروں صوبوں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے کے چیف سیکرٹریز شامل ہیں۔