Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

حکومت کا کے الیکٹرک کے نرخ نہ بڑھانے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے معاملے پر فیصلہ نہیں ہو سکا.
شائع 14 جولائ 2020 10:03pm
وزیراعظم نے معاملے پر جمعرات کو پھر اجلاس طلب کر لیا ہے۔
وزیراعظم نے معاملے پر جمعرات کو پھر اجلاس طلب کر لیا ہے۔

حکومت نے کے الیکٹرک کے نرخ نہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے کے الیکٹرک اور ایل این جی کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ آئندہ اجلاس تک مؤخر کردیا۔وفاقی کابینہ نے کے الیکٹرک کا معاملہ کابینہ کے انرجی کمیٹی کو سونپ دیا۔

وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے معاملے پر فیصلہ نہیں ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمر اور امین الاحق نے صارفین کےلئے ٹیرف بڑھانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو پہلے ہی بجلی نہیں مل رہی، قیمتیں بڑھانا مناسب نہیں ہے۔

وزیراعظم نے معاملے پر جمعرات کو پھر اجلاس طلب کر لیا ہے۔

اجلاس میں شریک وزرا نے درآمدی گیس کی مد میں 73 ارب روپے گھریلو اور کمرشل صارفین سے وصول کرنے کی بھی مخالفت کی۔

اسد عمر، شیخ رشید اور فواد چوہدری نے گیس صارفین سے ایل این جی کی قیمت وصول کرنے کی مخالفت کی۔ای سی سی نے 73 ارب روپے صارفین سے وصول کرنے کی تجویز دی تھی۔

وزیرریلوےشیخ رشید نے وزیراعظم سے ہوٹلز اور مارکیز کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہوٹلز بند ہونے سے ان میں کام کرنےوالےغریب ملازم بہت متاثر ہو رہے ہیں، ایس او پیز کے تحت انہیں کھول دیا جائے۔

وزیراعظم نے ہوٹل ریسٹورنٹس کھولنے کا معامل اسد عمر کے سپرد کر دیا۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے عزیر بلوچ جے آئی ٹی کا معاملہ بھی کابینہ میں اٹھا دیا۔علی زیری نے جے آئی ٹی کے معاملے پرکابینہ کو بریفنگ دی۔

وفاقی کابینہ کو ملک میں کورونا کی صورتحال اور عید الاضحیٰ کے موقع پر مویشی منڈیوں کے ایس او پیز پر بھی بریفنگ دی گئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div