Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

بارش کے بعد کراچی کے کئی علاقے زیر آب

کراچی میں بارش کے بعد شہری انتظامیہ کے دعوے پانی میں بہتے نظر آئے۔سرجانی ٹاون، نارتھ کراچی ،جوہر اور اس سے متصل علاقے زیر آب آگئے۔
شائع 26 جولائ 2020 08:26pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں بارش کے بعد شہری انتظامیہ کے دعوے پانی میں بہتے نظر آئے۔سرجانی ٹاون، نارتھ کراچی ،جوہر اور اس سے متصل علاقے زیر آب آگئے۔

گجر نالا اور دیگر برساتی نالے سیاست کی نظر ہونے کے باعث بند پڑے ہیں جس پر نالوں کا پانی آبادی میں داخل ہو گیا۔

عیدالاضحیٰ کےلئے قربانی کے لائے جانور بھی گلیوں میں پانی بھر جانے کی وجہ سے پریشان دکھائی دیتے ہیں۔

بارش کے بعد رہی سہی کسر کے الیکٹرک نے پوری کر دی کئی علاقوں میں بارش کے بعد اب تک بجلی بحال نہ ہو سکی۔

گلشن اقبال،گلستان جوہر،صفورا،موسمیات ،لیاقت آباد،فیڈرل بی ایریا،سہراب گوٹھ،صدر،ٹاؤر،گارڈن،اولڈسٹی ایریامیں بجلی کی سپلائی بند جبکہ ملیر،شاہ فیصل،ماڈل کالونی ،کلفٹن،ڈفینس،لانڈھی،کورنگی،اورنگی،سائٹ میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔

دوسری جانب واٹربورڈ کےاہم پمپنگ اسٹیشنزکی بجلی بھی معطل ہے جس کے باعث دھابیجی،گھارو،پپری پمپنگ اسٹیشنزسےپانی فراہمی بندہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div